ایران نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر عائد اقتصادی
پابندیاں اٹھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں
مالیاتی اداروں، تجارتی فرموں اور بنکوں سے کہا تھا کہ وہ ایران میں سرمایہ کاری
میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب ایرانی
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی یہ ذمہ داری
ہے کہ وہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کے بعد مغربی
مالیاتی اداروں اور بنکوں کو ایران کی جانب اپنا رخ موڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے۔
0 comments:
Post a Comment