آسٹریلیا اور ایران نے
عراق میں داعش میں شامل ہوکر لڑنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کے بارے میں انٹیلی جنس
معلومات کے تبادلے سے اتفاق کیا ہے۔
یہ بات آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے ایران کے حالیہ دورے کے بعد
ملک واپسی پرسوموار کو ایک انٹرویو میں کہی ہے۔انھوں نے تہران میں ہفتے کے روز
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ،صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت
اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ولایتی سے ملاقاتیں کی تھی۔
0 comments:
Post a Comment