شام کے علاقے القلمون
پر اسرائیل نے فضائی حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کا ہدف شامی فوج اور لبنانی حزب اللہ
ملیشیا کے ٹھکانے بتائے جاتے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق تازہ ترین حملہ جمعہ کی شب کیا گیا۔ اس
کا نشانہ شامی فوج کے 155 اور 165 بریگیڈیز میں سکڈ میزائل کا ڈپو بتایا گیا ہے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دو حملے کئے جس میں حزب اللہ
کے لئے اسلحہ لیجانے والا قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ان حملوں
میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
یاد رہے کہ القلمون کا علاقہ حزب اللہ کو اسلحہ سمگلنگ کا روٹ خیال
کیا جاتا ہے، اسی لئے اسرائیل نے یہاں عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے منتخب
کیا۔
0 comments:
Post a Comment