• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, April 30, 2015

    شام: بارود فیکٹری میں دھماکا،داعش کے 25 جنگجو ہلاک

    شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں سخت گیر جنگجو گروپ  داعش   کے زیر انتظام بارود تیار کرنے والے ایک پلانٹ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اس بم دھماکے کی اطلاع دی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا کسی میزائل حملے کا نتیجہ ہے۔
    آبزرویٹری کی اطلاع کے مطابق بدھ کی شب دیرالزور کے قصبے آل مئادین میں بارود کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا تھا اور اس کے بعد متعدد چھوٹے بم دھماکے ہوئے تھے جس سے پورا قصبہ ہی لرز اٹھا۔ان دھماکوں میں داعش کے پچیس جنگجو مارے گئے ہیں اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: بارود فیکٹری میں دھماکا،داعش کے 25 جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top