شام میں حکومت مخالف
کارکنان نے شمال مغربی صوبے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے ایک نئے حملے کی اطلاع
دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
ادلب سے تعلق رکھنے والے متعدد گروپوں نے اطلاع دی ہے کہ شامی حکومت
کے ہیلی کاپٹروں نے بدھ کو قصبے سراقب میں دو بیرل بم برسائے ہیں۔ان سے کلورین گیس
کا اخراج ہوا ہے جس سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔
شامی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق بیرل بموں کے حملے
میں بارہ افراد بے ہوش ہوئے ہیں۔ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے
اور اقوام متحدہ میں شامی مشن نے بھی رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کوئی جواب نہیں
دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment