اسلامی جمہوریہ ایران نے
ہلال احمر کے طیاروں کو یمن کے صنعا ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دینے
کو ایک غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان
مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ سعودی طیاروں کے ذریعے ایران کے ہلال احمر کے طیاروں کو صنعا
ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دینا، ایک غیر انسانی اور دشمنانہ اقدام
ہے۔ مرضیہ افخم نے سعودی طیاروں کی فوجی کاروائی کو، یمن کے، بےگناہ عوام
پر مزید دباؤ ڈالنے کا اقدام قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان
مرضیہ افخم نے بین الاقوامی اداروں خاص طور پر عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے،
یمن کے عوام کےلئے غذائی اشیاء اور دواؤں کی ترسیل سے حالات سازگار
بنائےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment