• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, April 28, 2015

    یمن: داعش نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی صوبہ ایب میں گرین بریگیڈ کے بم حملے میں پانچ حوثی باغی ہلاک

    یمن: داعش نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی
    صوبہ ایب میں گرین بریگیڈ کے بم حملے میں پانچ حوثی باغی ہلاک


     دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک نئے گروپ ''گرین بریگیڈ'' نے یمن میں ایک بم حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہےاس بم دھماکے میں پانچ حوثی شیعہ باغی ہلاک ہوگئے تھےاس گروپ نے جمعرات کو ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی صوبے ایب کے شہر یاریم میں بدھ کو حوثی باغیوں کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا تھاصوبہ ایب میں داعش کا یہ پہلا بم حملہ ہےایب شہر کے مکینوں نے جمعرات کو سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کے ایک فضائی حملے کی بھی اطلاع دی ہےاس حملے میں حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا گیا تھاقبل ازیں داعش نے 20 مارچ کو یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی زیدیوں کی مساجد میں خودکش بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی ان بم دھماکوں میں ایک سو بیالیس افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: داعش نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی صوبہ ایب میں گرین بریگیڈ کے بم حملے میں پانچ حوثی باغی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top