• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, April 30, 2015

    مسلح افواج دشمن کو پشیمان کر دیں گی: جنرل پور دستان ۔


    ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اتنی طاقتور و توانا ہیں کہ ہر جارح منہ کی کھائےگا۔
    ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ امریکیوں نے اپنی غلط پالیسی کی بنیاد پر افغانستان و عراق پر قبضہ کیا اور پھر خلیج فارس میں بھی قدم رکھا تاکہ ایران کو جھکنے پر مجبور کریں۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج نے، رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت کے زیر سایہ امریکی منصوبوں کو نقش بر آب کردیا۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں نے ان دنوں اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کی ہے اور اب وہ دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کی حمایت کرکے عراق اور شام اور دیگر اسلامی ملکوں میں اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، علاقے میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے-

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مسلح افواج دشمن کو پشیمان کر دیں گی: جنرل پور دستان ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top