حوثیوں نے عدن میں 12 یمنیوں کو ہلاک کردیا
یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں حوثی باغیوں نے شہریوں پر
ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سعودی
عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے وسطی شہر تعز میں حوثی مخالف جنگجوؤں
پر اسلحہ پھینکا ہےعدن میں حوثی باغیوں اور جلا وطن یمنی صدرعبد ربہ منصور ہادی کے
وفادار مسلح قبائلیوں کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے خونریز لڑائی ہورہی ہےحوثیوں نے
بدھ کو شہر کے وسط کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد شاہراہوں پر قبضہ کر لیا ہےعدن کے علاقے خور مکسر میں حوثی باغیوں اور مقامی قبائلیوں کے درمیان کل صبح سے لڑائی جاری تھی شہر کے حکام اور مکینوں نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے سرکاری
عمارتوں اور رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے جس کے بعد وہاں سے لوگ نقل مکانی
کررہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment