• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, April 28, 2015

    کویت :سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

    کویت :سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ


    اخباری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے خلیجی شہریوں سمیت ایسے تمام غیرملکیوں کو ڈپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سوشل میڈیا یا عوامی مقامات پر ملکی و بین الاقوامی سیاسی معاملات میں مداخلت میں ملوث پائے گئے۔
    ذرائع نے واضح کیا  ہےکہ وزارت داخلہ نے ایسے تمام بلاگرز اور افراد کی نگرانی شروع کر دی ہے جن پر شک ہے کہ وہ عوام میں اضطراب اور افراتفری کی کیفیت پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ایسے تمام افراد کو تفتیش کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کرنے کا امکان ہے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں انکو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ذرائع نے متنبہ کیا کہ وزارۃ نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو ایسے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ایسی خفیہ اطلاعات ہیں کہ کچھ بیرونی قوتیں کویت کے اندر بیٹھ کر مختلف اخباری ویب سائٹس کے ذریعے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں اور انہیں بیرونی مالی امداد حاصل ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت :سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top