نئے
ولی عہد کی بیعت کے بعد ملاقات شہزادہ مقرن کے محل میں ہوئی
سعودی فرمانروا شاہ
سلمان بن عبدالعزیز نے سبکدوش ہونے والے ولی عہد اور اپنے سوتیلے بھائی مقرن بن
عبدالعزیز سے دارلحکومت ریاض میں ان سے ملاقات کی۔
شاہی فرمان کے تحت
نئے مقرر کئے جانے والے ولی عہد اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن
عبدالعزیز اور محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی علی الترتیب شہزادہ مقرن سے ان
کے محل میں ملاقات کی۔
شاہی خاندان کے افراد
کے درمیان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد
شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانے والی عوامی بیعت کے بعد شروع
ہوا۔ شہزادہ مقرن دونوں نئے ولی عہدوں کی بیعت کرنے والوں میں سب سے آگے تھَے۔
شاہ سلمان نے شہزادہ
مقرن کی درخواست پر انہیں بدھ کے روز ولی عہد کے عہدے سے سبکدوش کر دیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment