• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    شاہ سلمان کا عزم ہمارے لیےمشعل راہ ہے: ولی عہد دبئی


     متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے سعودی عرب کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کا طرز عمل اور عزم ہم سب کے لیے عملی نمونہ اور مشعل راہ ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے گذشتہ روز سعودی عرب کی طائف گورنری کا دورہ کیا جہاں وزیر دفاع شہزادہ محمد بن نایف نے ان کا استقبال کیا۔ طائف آمد کے بعد اماراتی ولی عہد نے سعودی عرب کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور الشیخ محمد بن زاید نے طایف میں شاہ فہد فوجی اڈے کا بھی دورہ کیا اور اڈے پر یمن میں ’’آپریشن بحالی امید‘‘ کا جائزہ لیا۔
    ہوائی اڈے پر سعودی عرب کی مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی ولی عہد کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے قیام اور جنگ سے متاثرہ اقوام کی مالی امداد متحدہ عرب امارات کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ ابو ظہبی برادر ملکوں کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔
    انہوں نے سعودی عرب کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ اور جنگی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے سعودی عرب کی مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سعودی افواج نے ہر دور میں مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے غیرمعمولی معرکے سر کیے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شاہ سلمان کا عزم ہمارے لیےمشعل راہ ہے: ولی عہد دبئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top