• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, April 29, 2015

    بشار کی شام پر گرفت ڈھیلی پڑ گئی، حکومت کا زوال شروع!

    امریکا کے موقر اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت اور پورے ملک پر گرفت کمزور پڑ چکی ہے جس کے بعد اب سقوط دمشق نوشتہ دیوار دکھائی دیتا ہے۔
    امریکی اخبار نے شام کی موجودہ زمینی حالات کا ایک جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ محاذ جنگ پر صدر بشارالاسد کے وفاداروں کو باغیوں کے ہاتھوں مسلسل پسپائی کا سامنا ہے۔ جس تیزی کے ساتھ حالیہ چند ماہ میں باغیوں نے پیش رفت کی ہے پچھلے چار سال میں کبھی نہیں کی۔ بشارالاسد کی حامی فوجیں باغیوں سے علاقے واپس لینے میں اب بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔
    رپورٹ میں ادلب گورنری کےعلاقے جسرالشغور میں باغیوں کے حالیہ قبضے کو شامی حکومت کی گرفت کی کمزوری کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ النصرہ فرنٹ اور دوسرے باغی گروپوں نے ادلب شہر اور جسرالشغور کے بیشتر علاقوں پر چند ہفتوں کی لڑائی میں ڈرامائی انداز میں قبضہ کر کے اسدی فوج کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔
    اخبار لکھتا ہے کہ "ادلب کے مرکز اور جسرالشغور پر شامی باغیوں کے قبضے کے بعد حمص اور حماہ جیسے شہروں کی طرف باغیوں کی فاتحانہ پیش قدمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بشار کی شام پر گرفت ڈھیلی پڑ گئی، حکومت کا زوال شروع! Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top