سعودی وزارت داخلہ کے
اعلان کے مطابق دارلحکومت ریاض میں اوائل اپریل دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے
منصوبہ ساز اشتہاری ملزم نواف شریف العنزی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ العنزی سے
متعلق اطلاع پر ایک ملین سعودی ریال کا انعام بھی کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے
سیکیورٹی ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ 7 رجب 1436ھ کو یزید بن محمد
عبدالرحمان ابو نیان کو ریاض میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ میں ملوث ہونے
کے شبہے میں گرفتار کیا تھا۔ اس واقعے کا ماسٹر مائینڈ نواف شریف شمیر العنزی
المکنی [برجس] فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
یزید بن محمد
عبدالرحمن سے دوران تفتیش ملنے والی معلومات اور 990 پر ملنے والی ایک کال کی
روشنی میں پولیس نے منگل کو علی الصباح ایک چھاپہ مار کارروائی کر کے نواف شریف
سمیر العنزی کو گرفتار کر لیا۔ نواف العنزی رماح گورنری کے کیمپوں میں چُھپا ہوا
تھا، چھاپے کے دوران اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی کوشش کی تاہم سرعت سے کئے
جانے والے ایکشن کے سامنے اس کی کوئی تدبیر نہ چلی۔ چھاپہ مار ٹیم کے تمام ارکان
بحفاظت ملزم کو گرفتار کر کے اپنے ٹھکانے پر واپس پہنچ گئے۔
0 comments:
Post a Comment