• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, April 28, 2015

    شاہ سلمان کی سوڈانی صدر کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد



    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کو بھاری اکثریت سے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
    شاہ سلمان نے سوڈانی صدر کو مبارک باد کے لیے ٹیلی فون کیا اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
    سوڈانی الیکشن کمیشن کے سربراہ مختار العصام نے سوموار کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا تھا جن کے مطابق عمر حسن البشیر نے 94.5 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح 46.4 فی صد رہی ہے۔
    الیکشن کمیشن کے سربراہ نے لوگوں کی صدارتی انتخاب میں عدم دلچسپی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ درست نہیں ہیں۔انھوں نے خرطوم میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر عمر حسن البشیر کے حق میں پچپن لاکھ اسی ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے۔ان کے مدمقابل دوسرے چودہ امیدوار کوئی زیادہ معروف نہیں ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شاہ سلمان کی سوڈانی صدر کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top