• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    محمد مرسی کو سزا، ہیومن رائٹس واچ کی تنقید

    محمد مرسی کو سزا، ہیومن رائٹس واچ کی تنقید


    ہیومن رائٹس واچ نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو بیس سال قید کی سزا پر مبنی عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور سیاسی قرار دیا ہے-موصولہ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے چودہ اراکین پر چلائے جانے والے مقدمے میں بہت سی غلطیاں تھیں اور یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر چلایا گیا- ہیومن رائٹس واچ نے "مصر، غلطیوں سے بھرپور مقدمہ" کے عنوان سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ محمد مرسی پر فرد جرم عائد کئے بغیر ان کو تین ہفتے سے زیادہ عرصے تک قید رکھنا مصر کے قانون کے خلاف ہے- 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: محمد مرسی کو سزا، ہیومن رائٹس واچ کی تنقید Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top