عراق کے مغربی صوبے
الانبار کے دارالحکومت الرمادی میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور سخت گیر گروپ داعش کے
جنگجوؤں کے درمیان گذشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں تیس پولیس افسر اور
اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ میجر جنرل کاظم الفہداوی نے سوموار کو
ایک بیان میں کہا ہے کہ الرمادی شہر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سکیورٹی فورسز
اور داعش کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔انھوں نے تیس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور
ایک سو سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
داعش نے گذشتہ سال جون سے الانبار کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے
اور انھوں نے صوبائی دارالحکومت اور دوسرے علاقوں پر قبضے کے لیے گذشتہ ہفتے یلغار
کی تھی۔انھوں نے ہفتے کے روز اردن کی سرحد کے ساتھ واقع بارڈر کراسنگ طربیل پر تین
خودکش بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ان بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے
تھے
0 comments:
Post a Comment