• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    مصر: بم بناتے ہوئےدھماکے سے چار شدت پسند ہلاک

    مصر: بم بناتے ہوئےدھماکے سے چار شدت پسند ہلاک

    مصری پولیس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں بم کی تیاری کے دوران حادثاتی طور پر پھٹنے سے چار شدت  پسند ہلاک ہو گئے  ۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ قاہرہ کے جنوب میں واقعہ بینی سیوف صوبہ میں ایک فارم میں ہوا ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا ہے۔ ادھر مصر نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ جہادیوں کی جانب سے سلسلے وار حملوں کی ذمہ داری قبول کئے جانے کے بعد دور افتادہ سینائی خطے کے حصوں میں ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کر رہا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ صدر عبدالفتاح السیسی نے کیا ہے اور اس کا اطلاق اتوار سے ہوگیا ہے۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: بم بناتے ہوئےدھماکے سے چار شدت پسند ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top