ایران کی مسلح افواج کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صبر وتحمل کی ایک حد ہے اور بعض حکومتیں اپنی حد
سے تحاوز نہ کریں-
بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے
کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ڈاکٹرائن، دفاعی ہے اور ہم ہرطرح کے
تشدد، جنگ پسندی، خونریزی اور بدامنی کے مخالف ہیں- انھوں نے کہا کہ اس کے
باوجود ہم خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے پاس ہمہ گیر اور بڑے پیمانے پر دفاعی
صلاحیت موجود ہے تاکہ ہم اپنے اور علاقے کے مفادات کی حفاظت کرسکیں-
بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے مزید کہا کہ ممکن ہے بعض ممالک اور حکومتیں
اس سلسلے میں شک و شبہے کا شکار ہوں لیکن انھیں جان لینا چاہئے کہ ان کی
زیادہ خواہی یا حد سے تجاوز کرنے کے باعث علاقے کے مفادات اور سلامتی پر
پڑنے والے ہرطرح کے نتیجے کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی- انھوں نے کہا کہ بعض
حکومتیں بین الاقوامی قوانین کا پاس و لحاظ رکھیں ورنہ ان کے غیر قانونی
اقدامات کے باعث اس علاقے یا دوسرے علاقوں کے لئے کوئی مسئلہ پیش آئےگا تو
انھیں جواب دہ ہونا پڑے گا- جنرل مسعود جزائری نے علاقے اور دنیا کے دوسرے
ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعا جنگ، تشدد اور بدامنی سے دور
رہنا چاہتے ہیں تو انھیں لازمی مقدمات فراہم کرنا چاہئے اور خود کو جارح
ممالک اور حکومتوں سے الگ کرلینا چاہئے-
0 comments:
Post a Comment