اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک ٹھکانے پر گولہ باری کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جوابی گولہ باری کی گئی ہے۔غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔
0 comments:
Post a Comment