مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نواح میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق محمد یحییٰ کو سوموار کی رات اسرائیلی فوجیوں نے پیٹ میں گولی مار دی تھی۔اس کو طبی امداد کے لیے نابلس کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کے روز اپنے خالق حقیقی سے جاملا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے ایک گروپ نے غرب اردن میں سکیورٹی باڑ کو پھلانگ کر ایک یہودی بستی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔انھیں فوجیوں نے اس سے منع کیا اور جب وہ باز نہیں آئے تو ان کے دھڑ کے نچلے حصے پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔
غرب اردن میں اختتام ہفتہ پر فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں پر تین الگ الگ حملے کیے تھے۔اسرائیلی اہلکاروں نے ان میں دو چاقو بردار حملہ آوروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment