امریکا کا ایران سے یمن مذاکرات میں مدد دینے کا مطالبہ
امریکا نے ایران سے یمن
بحران کے سیاسی حل کے لیے متحارب فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی غرض سے مدد
دینے کا مطالبہ کیا ہےامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے یہ مطالبہ گذشتہ سوموار کو نیویارک میں
اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں کیا تھاامریکی محکمہ
خارجہ کے ایک عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس کی تصدیق کی ہے
اور کہا ہے کہ انھوں نے ایران سے کہا تھا کہ وہ تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر
لانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرےدوسری جانب ایران نے کسی غیر جانبدار مقام پر یمن بحران کے حل کے لیے
مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے اور افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے
بارے میں بات چیت بھی جرمنی میں 2001ء میں کامیابی سے ہم کنار ہوئی تھی۔
0 comments:
Post a Comment