• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    شام میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 2079 ہلاکتیں

    شام میں امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے گذشتہ سال ستمبر سے جاری فضائی حملوں میں 66 شہریوں سمیت 2079 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی ہوئی ہیں اور اس کے 1922 جنگجو مارے گئے ہیں۔
    آبزرویٹری شام میں موجود اپنے نیٹ ورک کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہلاکتوں کے اعداد وشمار جاری کرتی ہے۔اس نے مزید بتایا ہے کہ امریکی بمباری میں مرنے والے عام شہریوں میں دس بچے اور چھے خواتین بھی شامل ہیں۔فضائی بمباری میں شام میں القاعدہ سے وابستہ گروہ النصرۃ محاذ کے نوّے جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
    امریکا کا کہنا ہے کہ وہ شام میں شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اس حوالے سے ہر الزام کی تحقیقات کی جائے گی۔امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک عراق میں بھی داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 2079 ہلاکتیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top