مصری مسلح فوج اور سیسی کا ساتھ دیں: حسنی
مبارک
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے اپنی معزولی کے بعد
پہلی بار قوم کے نام اپنے پیغام میں فوجی پس منظر رکھنے والے ملک کے موجودہ صدر
عبدالفتاح السیسی اور مسلح افواج کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
ملک کو درپیش چیلنجز، خطرات سے نجات اور امن وامان کے قیام کے لیے صدر السیسی اور
مسلح افواج کا ساتھ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سابق مصری صدر حسنی
مبارک نے جزیرہ نما سیناء کی آزادی کی 33 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن
چینل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصر اس وقت ایک نازک دور سے گذر رہا ہے۔
موجودہ حالات میں فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح
السیسی کی حمایت اور مدد کرنا نہ صرف مصر کی قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے بلکہ
پورے عرب خطے کی اقوام کی بقاء اور سلامتی کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے تمام عرب
ممالک سے داخلی اور خارجی خطرات سے نمٹنے کے لیےاپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا
کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
0 comments:
Post a Comment