• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, April 29, 2015

    عراق:الکرمہ شہر کا 90 فی صد حصہ آزاد کرالیا: وزیر دفاع

    عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالی کے فلوجہ شہر سے متصل الکرمہ شہر کا نوے فی صد علاقہ شدت پسندوں سے آزاد کرلیا ہے۔
     ایک نیوز کانفرنس کے دوران مسٹر العبیدی نے بتایا کہ فوج نے اپنے نقشے اور پلان کے مطابق الکرمہ شہر میں بھرپور کارروائی کرکے نوے فی صد اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد اب فلوجہ کو شدت پسندوں سے آزاد کرانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
    وزیر دفاع نے بتایا کہ شدت پسندوں کی جانب سے الکرمہ شہر میں شمالی رمادی کے قریب ’’ناظم تقسیم‘‘ کے مقام پر چوبیس اپریل کو دہشت گردی کی ایک کارروائی کی تھی جس میں تین کار بم دھماکیے گئے جس کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
    خالد العبیدی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرکے ناظم تقسیم کو بھی شدت پسندوں سے چھڑالیا ہے اب پورے شہر میں شدت پسند صرف ایک کلو میٹر کے علاقے میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق:الکرمہ شہر کا 90 فی صد حصہ آزاد کرالیا: وزیر دفاع Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top