سعودی
عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے پانچ صوبوں میں حوثی
شیعہ باغیوں اور ان کی اتحادی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔جنوبی شہر عدن
میں حوثی باغیوں اور مقامی قبائلیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جبکہ سعودی عرب نے
حوثی باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح قبائلیوں کو عسکری تربیت دینا شروع کردی
ہے۔
برطانوی خبررساں
ادارے رائیٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی فورسز نے یمن
کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں قریباً تین سو قبائلی جنگجوؤں کو تربیت دی ہے اور
انھیں وسطی صوبے مآرب کے ضلع سیرواہ میں ان کے آبائی علاقے میں اسی ہفتے دوبارہ
تعینات کیا گیا ہے جہاں انھوں نے حوثیوں کے مقابلے لڑائی میں پیش قدمی کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment