برطانوی اخبار
"گارجین" نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند تنظیم "داعش"
کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی ایک ماہ قبل ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کے
بعد اب تنظیمی قیادت سے دور ہو چکے ہیں۔ البغدادی کے زخمی ہونے کے بعد داعش کی
قیادت ایک نئی کشمکش کا شکارہے اورانہوں نے تنظیم کے متبادل سربراہ کے انتخاب پر
بھی غور شروع کردیا ہے۔
گارجین کی رپورٹ میں ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ
ابو بکر البغدادی 18 مارچ کو ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں گہرے
زخم آئے ہیں اور وہ کلی طور پر تنظیمی معاملات سے الگ ہوگئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment