• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    ریاض میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی

    انتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار، بارود سے بھری گاڑیاں بھی ضبط

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ریاض میں دہشت گردی کی ایک خطرناک کارروائی میں ملوث اشتہاری دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق دو روز قبل دارلحکومت کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کے ایک شدت پسند کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ریاض میں دو سعوی سپاہیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
    وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر منصور الترکی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اپریل کے شروع میں مشرقی ریاض میں نامعلوم کار سے سیکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سپاہی ثامر عمران المطیری اور عبدالمحسن خلف المطیری شہید ہو گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرکے ریاض شہرسے ایک مشکوک مکان سے 23 سالہ دہشت گرد یزید بن محمد عبدالرحمان ابو نیان کو حراست میں لیا۔ دوران حراست دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا ہے۔ شدت پسند کا کہنا ہے کہ اُسے شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ ’’داعش‘‘ کی جانب سے سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ریاض میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top