• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    پیش قدمی کے خدشہ پرسعودی توپخانے کا حوثیوں پر حملہ


     سعودی عرب کی فوج نے جازان کے علاقے الحرث میں سرحد کے قریب آنے والے حوثی ملیشیا کے جنگجووں پر ہفتے کے روز توپخانے سے حملہ کیا۔
    اطلاعات کے مطابق سعودی فوج کے توپخانے کے جمعرات کے روز بھی یمنی سرحد کے اندر بعض حوثی ٹھکانوں پر گولے برسائے تاکہ وہ جازان کے علاقے کی سمت دشمنانہ پیش قدمی نہ کر پائیں۔
    سعودی فوج، سرحدی محافظوں اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مجاہدین نے بھی چوکسی کا اپنا درجہ بڑھا دیا ہے۔ یہ تیاری یمن کے سعودی عرب کے ساتھ ملنے والی پوری سرحد پر مستقل اور عارضی تمام چیک پوسٹوں پر دیکھی جا سکتی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پیش قدمی کے خدشہ پرسعودی توپخانے کا حوثیوں پر حملہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top