• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, April 28, 2015

    اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کو جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ۔


    شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائںدے ڈی میسٹورا نے ایران کو شام سے متعلق جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
    ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کی صبح نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں جوہری مذاکرات کے بارے میں گفتگو کی- حالیہ دو برسوں کے دوران نیویارک میں ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے- ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ ونڈی شرمین اور سید عباس عراقچی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پیر کے دن ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں این پی ٹی معاہدے پر نظر ثانی کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یان الیاسون سے ملاقات کی- محمدجواد ظریف اور یان الیاسون نے اس ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی- محمد جواد ظریف اور یان الیاسون نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا- اس موقع پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایٹمی مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا- شام کے امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائںدے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے ایران کے وزیر خارجہ کو باضابطہ طور پر جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کو جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top