• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, April 27, 2015

    سمجھوتہ اور پابندیاں ایک دوسرے سے سازگار نہیں ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سمجھوتہ اور پابندیاں ایک دوسرے سے سازگار نہیں ہیں-
     اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے نقطہ نظر سے ایٹمی سمجھوتے پر عملدرآمد کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اس ملک کے داخلی اختلافات، اسے بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد سے معاف نہیں رکھ سکتے۔ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں، ایران کے ایٹمی سمجھوتے سے متعلق امریکی کانگریس میں پائی جانے والی چپقلش اور ریپبلکنز اور ڈموکریٹک پارٹی کے درمیان تنازعے کے بارے میں کہا کہ سمجھوتے پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہم امریکی حکومت کو سمجھتے ہیں اور امریکہ کے داخلی تنازعے کا ہم سے یا اس معاہدے پر عملدرآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ملکوں کے داخلی مسائل انہیں، ان کے وعدوں پر عملدرآمد سے معاف اور بری الذمہ نہیں کر سکتے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتائج کے بارے میں بھی کہا کہ سمجھوتہ اور پابندیاں دونوں ایک دوسرے سے سازگار نہیں ہیں اور لوزان مذاکرات میں جو فریم ورک تیار ہوا ہے اس کے مطابق سمجھوتے پر عملدرآمد کے ساتھ ہی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور سلامتی کونسل کی قراردادیں نئی قرارداد کے ذریعے منسوخ ہو جائیں گی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ نیویارک کا اصلی مقصد، این پی ٹی معاہدے کی جائزہ کانفرنس میں شرکت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایران ناوابستہ تحریک کی صدارت کے دوران اس تحریک کے بہت سے ایسے مواقف کا جائزہ لے گا اور انہیں بیان کرےگا، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف اور اہداف سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ این پی ٹی معاہدے کے تین اہم اور اصلی ستون، ایٹمی ترک اسلحہ، ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اور ایٹمی ہتھیاروں کاعدم پھیلاؤ ہے، اور این پی ٹی معاہدے کے ممبر ممالک اور مجموعی طور پر تمام غیر ایٹمی ممالک اس معاہدے کے تینوں اصلی ارکان کے درمیان توازن کے خواہاں ہیں جبکہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں سب سے زیادہ خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سمجھوتہ اور پابندیاں ایک دوسرے سے سازگار نہیں ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top