اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی
نے کہا ہے کہ ایران نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کے لئے چالیس ٹن امدادی
سامان تیار کر لیا ہے ۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے تعلقات عامہ کے
انچارج وحید رحمتی نے کہا ہے کہ مختلف عالمی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے
بعد نیپال کے زلزلہ متاثرین کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے چالیس
ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا جائے گا- وحید رحمتی نے مزید کہا کہ نیپال
میں آفٹر شاکس اور کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کی سہولت فراہم نہ
ہونے کے باعث اسلامی جمہوریہ ایران امدادی سامان ہندوستان سمیت نیپال کے
ہمسایہ ممالک کے ذریعے نیپال بھیجے گا- واضح رہے کہ نیپال میں ہفتے کے دن
شدید زلزلہ آیا تھا ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت سات اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی
تھی- اس زلزلے کے نتیجے میں اب تک تین ہزار دو سو سے زیادہ افراد ہلاک اور
چھ ہزار پانچ سو سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment