• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, April 29, 2015

    شام:گولان سرحد پر چار تخریب کار ہلاک: اسرائیلی فوج

    ایک اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان موجود متنازعہ خطے گولان ہائیٹس میں ایک اسرائیلی طیارے نے سرحدی باڑ کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے چار شدت پسندوں کو مار ڈالا۔
    نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے بات کرنے والے ذرائع نے بتایا "چار دہشت گرد مجدل شمس کے قریب سرحدی باڑ کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کررہے تھے اور ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے انہیں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔"
    اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک جامع بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے اسرائیل اور شام کی سرحد پر شدت پسندوں کے ایک گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام:گولان سرحد پر چار تخریب کار ہلاک: اسرائیلی فوج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top