ایران کے وزیر انرجی اور
اٹلی کے وزیر ماحولیات نے تہران اور روم کے تعلقات میں فروغ پر تاکید کرتے
ہوئے مختلف میدانوں بالخصوص ماحولیات اور قابل تجدید توانائی کے میدان میں
تعاون پر تاکید کی ہے-
ایران
کے وزیر انرجی حمید چیت چیان نے کہا ہے کہ انھوں نے تہران میں اٹلی کے وزیر
ماحولیات "لوکاگالتی" سے ماحولیات، قابل تجدید توانائی، اور پانی و بجلی
کی انرجی کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے- ایران کے وزیرانرجی نے کہا کہ
ایرا ن اور اٹلی کے تحقیقاتی ادارے، ماحولیات اور قابل تجدید توانائی کے
میدان میں بھی تعاون کے علاوہ مشترکہ اجلاس منعقد کریں تاکہ اٹلی اور ایران
کی کمپنیوں کے درمیان تعاون اور ٹیکنالوجی کے منتقلی کی زمین ہموار کی
جاسکے۔ اس موقع پر اٹلی کے وزیر توانائی نے بھی کہا کہ ایران اور اٹلی
مشترکہ موقف پر عمل پیرا ہیں جس کا مقصد عوام اور ماحولیات کا احترام کرنا
ہے کیونکہ آج کی دنیا میں، تبدیلی آب و ہوا، ممالک کی مشترکہ دشمن ہے۔
"لوکا گالتی" نے کہا کہ ماحولیات کبھی بھی صنعت مخالف نہیں ہو سکتے اور
مناسب یہ ہے کہ ہر ملک صنعتی بننے کی کوشش کرے-
0 comments:
Post a Comment