ترکی کے صدر کا دورہ کویت
Monday, April 27, 2015
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرق
وسطی میں استحکام ، رفاح اور امن کے قیام کے موضوع پر ترکی کویت سے اتفاق رائے
کرتا ہے۔ترکی صدر ایردوان نے آج اپنے دورہ کویت پر روانگی سے قبل کویت خبر
رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
یہ دورہ خاص طور پر یمن فلسطین اور شام جیسے علاقائی ممالک میں درپیش بحران کے حل
کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم موقع ہو گا۔ صدر
ایردوان نے کہا کہ یمن میں قیام استحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ترکی کی حیثیت
سے ہم کویت سمیت سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،
فوجی آپریشن پر مشتمل پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سیاسی بنیاد بننے والے دوسرے
مرحلے کی کامیابی نہایت اہم ہے۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment