ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی دنیا میں اپنا مقام کھو چکا ہے ۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری
علی شمخانی نے بدھ کے دن شام کے وزیر دفاع میجر جنرل فہد جاسم الفریج سے
ملاقات کے دوران دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں شام کی حکومت، قوم اور فوج
کی استقامت اور ثابت قدمی کو سراہا- انھوں نے کہا کہ بعض ممالک، صیہونی
حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے دہشتگردی کی حمایت کر رہے ہیں- علی شمخانی
نے مزید کہا کہ استقامت کے محوری ممالک، شام کےلئے اپنی بھرپور حمایت جاری
رکھیں گے- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے خطے
کے مسائل کے سلسلے میں شام کے کردار کو اہم اور موثر قرار دیا اور کہا کہ
شام، کامیابی کے حصول اور بہتر مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماضی سے کہیں
زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ، استقامت کے محور میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے-
اس ملاقات میں شام کے وزیر دفاع نے بھی کہا کہ شامی قوم پر، مسلط کی جانے
والی جنگ، امریکہ ، صیہونی حکومت اور خطے کے بعض ممالک کی حمایت و تعاون سے
بدستور جاری ہے اور ناقابل انکار حقائق و دستاویزات کی بنیاد پر ان ملکوں
کے حکام، بےگناہ افراد کے قتل کے سلسلے میں عالمی رائے عامہ اور اپنے اپنے
ملکوں کے عوام کے جوابدہ ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment