قاہرہ میں ہندوستانی لوک رقص بھانگڑا کا مظاہرہ
12رکنی گروپ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ہفتہ طویل ثقافتی
میلے کے آخری دن اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس میلہ میں دنیا بھر کے 22ممالک کے
فنکاروں نے حصہ لیا ۔ ہندوستان کا مقبول ترین روایتی لوک رقص بھانگڑا کا مظاہرہ
بین الاقوامی میلہ برائے ڈرامہ و روایتی فنون کے آخری دن پیش کیا گیا ۔ حاضرین رقص
کا مظاہرہ دیکھ کر پُرجوش ہوگئے ۔ میلہ کے علاوہ گروپ نے السعادات یونیورسٹی میں
بھی 22اپریل کو اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ یہ لوک رقص ریاست پنجاب کے زرعی علاقہ میں
سکھوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment