کویت میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہندوستانیوں کی تعداد آٹھ لاکھ
کویت میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و
شمار کے مطابق کویت میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہندوستانی شہریوں کی تعداد زائد
از آٹھ لاکھ ہے جو اس عرب ملک میں کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی
تعداد میں سب سے زیادہ ہے ۔ علاوہ ازیں ایسے ہندوستانی شہریوں کی تعداد 25000
بتائی گئی ہے جو اپنے ویزے کی میعاد سے زائد یہاں پر غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
یہ اعداد و شمار ہندوستانی سفارت خانے کو کویتی حکام کی جانب سے موصول ہوئے ہیں۔
کویت میں ہندوستانی نرسوں کی طلب اب بھی بہت زیادہ ہے اور اگر یہ سلسلہ یوں ہی
جاری رہا تو ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ سالانہ
طور پر کویت میں ہندوستانی شہریوں کی تعداد میں 5,6 فیصد اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment