• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, April 29, 2015

    سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ کون؟





    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنی کابینہ میں غیرمعمولی ردو بدل کیا ہے۔ اپنے تازہ شاہی فرمان کے تحت انہوں نے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کو ان کے عہدے سے ہٹا کر امریکا میں متعین سعودی سفیرعادل الجبیر کومُملکت کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ سبکدوش وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے خرابی صحت کی بناء پر اس اہم عہدے پر مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد انہیں سبکدوش کردیا گیا۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ نے نئے وزیرخارجہ عادل الجبیر کی شخصیت پرمختصر روشنی ڈالی ہے۔ الجبر یکم فروری 1962ء کو المجمعہ شہرمیں پیدا ہوئے۔ وہ اس سے قبل امریکا سمیت مختلف ملکوں میں سعودی عرب کے سفیر کی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے خارجہ امور کے مشیربھی رہ چکے ہیں۔
    نومنتخب وزیرخارجہ عادل الجبیر کا خاندان المجمعہ گورنری کے اہم سیاسی خانوادوں میں ہوتا ہے۔ ان کے چچا الشیخ محمد بن ابراہیم بن احمد الجبیر سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین، وزیرانصاف اور شاہی دیوان کے چیئرمین سمیت متعدد دیگر وزارتوں پرفائز رہے ہیں۔
      
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ کون؟ Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top