شام کی شمال مغربی
الاذقیہ گورنری سے متصل تزویراتی اہمیت کے حامل شہر 'جسر الشغور' پر القاعدہ نواز
گروپ ’’النصرہ فرنٹ‘‘ نے قبضہ کرنے کے بعد تمام فوجی چیک پوسٹوں سے شامی فوجیوں کو
نکال باہر کیا ہے۔ ادھر دوسری جانب باغیوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے دوران بڑی
تعداد میں شامی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا
ہے کہ جسر الشغور شہر کی سڑکیں شامی فوجیوں کی لاشوں سے بھر گئی ہیں۔
شام میں انقلابی کارکنوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ القاعدہ نواز
گروپ نے چار سال میں پہلی بار وسطی شام میں نہایت اہمیت کے حامل شہر پر مکمل
کنٹرول حاصل کیا ہے۔
انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے شامی آبزرویٹری کے
مطابق لڑائی کے دوران 60 شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی میتیں سڑکوں پر پڑی
ہیں۔
0 comments:
Post a Comment