• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, April 30, 2015

    شہزادہ مقرن نئے ولی عہد کی بیعت میں سب سے آگے



    سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے ولی عہد شہزادہ مقرن نے نئے ولی عہد محمد بن نایف اور ڈپٹی ولی عہد محمد بن سلمان سے حلف وفاداری کی صورت میں بدھ کے روز بیعت کی ہے۔
    سابق ولی عہد قصر الحکم خصوصی طور پر نئے عہدیداروں کی بیعت کرنے آئے تھے۔ شاہ سلمان نے سعودی حکام اور شہریوں سے قصر الحکم میں نئے ولی عہد اور نائب ولی عہد کی بیعت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بیعت کا سلسلہ آخری اطلاعات تک شاہی محل میں جاری تھا۔
    اس سے قبل سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے شاہی فرمان میں شہزادہ محمد نایف بن عبدالعزیز کو شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کی جگہ نیا ولی عہد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ شہزادہ مقرن نے ولی عہد کی ذمہ داری ادا کرنے سے معذرت کی تھی جیسے قبول کرتے ہوئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے قبول کرتے ہوئے نئی تقرریاں اور کابینہ میں نوجواںوں کی نمائںدگی کو بڑھاتے ہوئے نئی تقرریوں کا اعلان کیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شہزادہ مقرن نئے ولی عہد کی بیعت میں سب سے آگے Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top