• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, April 29, 2015

    سوانحی خاکہ: شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز




    سعودی عرب کی پارلیمنٹ کی جانب سے انسداد منشیات کمیٹی کے قیام کے بعد سے اب تک شہزادہ محمد بن نایف کمیٹی کے مسلسل رکن چلے آ رہے ہیں۔
    ۔ شاہی فرمان کے تحت انہیں 28 شوال 1430ء کوانہیں سعودی عرب کی اقتصادی کونسل کا مستقل رکن مقرر کیا گیا۔
    ۔ سپریم کمیٹی برائے شہزادہ نایف بن عبدالعزیز آل سعودایوارڈ برائے سنت نبوی ومعاصر تحقیقات اسلامی کی رکنیت
    ۔ شہزادہ محمد بن نایف سابق ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز آل سعود اور اماراتی اعلیٰ حکام کے وفد کی ملاقات میں شرکت کر چکے ہیں۔ یہ ملاقات سات فروری 2010ء کو ابو ظہبی میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں سعودی وزیر دفاع، انسپکٹر جنرل پولیس، سول ایوی ایشن کے وزیر جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے شرکت کی۔
    ۔ان کے سیاسی کیریئر میں بیرون ملک کئی اہم دورے،عالمی سطح پر سیکیورٹی کی مہمات بھی شامل ہیں۔ انہوں‌نے منشیات اور دہشت گردی کے حوالے سے عالمی سطح کی کئی اعلیٰ سطح کی مجالس میں شرکت کی اور اس حوالے سے مذاکرات میں بھرپور حصہ لے کرانہیں کامیاب بنایا۔
    ۔انہوں‌نے 17اپریل 2001ء کو اپنے والد مرحوم شہزادہ نایف بن عبدالعزیز کے ہمراہ ایران کاتاریخی دورہ کیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے کئی سمجھوتوں کی منظوری دی گئی تھی۔
    ۔شہزادہ محمد نے دہشت گردوں کو راہ راست پرلانے کے لیے اصلاحی مرکز کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ تجربہ پہلے سعودی عرب ہی میں کیا گیا بعد ازاں اسی طرز پردنیا کے 20 ممالک نے ایسے ہی اصلاحی مراکز قائم کئے۔
    وزیرداخلہ کی حیثیت سے انہوں‌نے سیکیورٹی فورسز کے ڈھانچے میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں کیں، پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادوروں کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ بنیادوں پرتربیت کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں ان کی درج ذیل خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
      
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سوانحی خاکہ: شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top