• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, November 3, 2014

    خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو اسے تباہ کردینگے، ایرانی دھمکی


    تہران ایران کی پاسداران انقلاب کی نیول افواج کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے دھمکی دی ہے کہ خلیج کے پانیوں میں موجود امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو ایران اسے تباہ کر دے گا۔ایک انٹرویو میں علی فدوی کا کہنا تھا کہ خلیجی پانیوں سے امریکی فوجیوں کو نکالنا پاسداران انقلاب کی اہم ذمے داری ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج صرف پچاس سیکنڈز کے کم وقت میں امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرکے سمندر میں غرق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آبنائے ھرمز اور خلیج کی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرنے کے تناظر میں ایرانی فوج متعدد فوجی مشقیں کر چکی ہے۔ علی فدوی نے انکشاف کیا کہ امریکا نے سوئس سفارتخانے اور دیگر ذرائع سے ایرانی فوج کے ساتھ رابطوں کی بحالی کی متعدد کوششیں کیں لیکن ایران نے امریکیوں کے رابطہ بحالی کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔

     

     

    link

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو اسے تباہ کردینگے، ایرانی دھمکی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top