• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, November 27, 2014

    اسرائیل پوری دنیا کی مخالفت کررہا ہے:جنوبی افریقہ

    اسرائیل پوری دنیا کی مخالفت کررہا ہے،صیہونی ریاست یہودی آبادکاری کی تمام سر گرمیوں کو ختم کرے ۔ صدر جنوبی افریقہ جیکب زوما

    جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی آبادکاری کی پالیسی کے ذریعے فلسطینی تنازعے کے دوریاستی حل کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس طرح پوری دنیا کی مخالفت کا مرتکب ہورہا ہے۔
    انھوں نے یہ کلمات فلسطینی صدر محمود عباس کی جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر دارالحکومت پریٹوریا میں آمد کے موقع پر مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ''اس وقت حقیقت یہ ہے دنیا کی اکثریت تنازعے کے دوریاستی حل سے متفق ہے لیکن ہمیں ایک ایسے ملک سے مسئلہ درپیش ہے جو ان سب ممالک کی مخالفت کررہا ہے''۔
    انھوں نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ ''یہودی آبادکاری کی تمام سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے''۔انھوں نے اقوام متحدہ کے کام کرنے کے طریق کار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرا نہیں خیال کہ   صرف ایک ملک کو پوری دنیا کی مخالفت کی اجازت دینی چاہیے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل پوری دنیا کی مخالفت کررہا ہے:جنوبی افریقہ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top