اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای
نے کہا ہے کہ فلسطینی دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم قوم ہے جو پچھلے ساٹھ سال سے ظالم
صہیونیوں کی بدترین دہشت گردی اور ظلم سہہ رہی ہے ۔
تہران :انہوں نے مغرب کے نوجوانوں کے نام اپنے ایک ٹی وی پیغام میں کہا کہ پوری
دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے مگر
مغربی طاقتوں کی دوغلی پالیسی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دہشت گردی بند
نہیں کرائی جاسکی ۔
0 comments:
Post a Comment