شام
نے جنیوا امن مذاکرات میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیر خارجہ ولید المعلم کا
کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ملک میں قومی اتحاد کی حکومت کے قیام میں مدد ملے گی۔ولیدالمعلم
بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ جنیوا میں ہم صرف شامیوں کے ساتھ ہی بیرونی مداخلت
کے بغیر مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔اور جیسےہی حزبِ اختلاف کے وفد کی فہرست ملے گی ہمارا
وفد تیار ہوگا۔اور حکومت ایک آئینی کمیٹی تشکیل دے گی جو شام کا نیا آئین مرتب کرے
گی اور انتخابی قوانین وضع کرے گی تاکہ آئندہ اٹھارہ ماہ کے دوران پارلیمانی انتخابات
کا انعقاد ہوسکے۔
Friday, December 25, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment