عرب لیگ نے ترکی سے پر زور مطالبہ
کیا ہے کہ وہ شمالی عراق میں داخل کی گئی اپنی فوج فوری نکالے
سیکرٹری جنرل نبیل العربی کا
کہنا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوج کی موجودگی بین الاقوامی قانون، عراق کی سالمیت
اور اس کی سرزمین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس
لیے ہم انقرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی فوج فوری طورپر واپس بلائے۔
عرب لیگ کی جانب سے یہ مطالبہ
گذشتہ روز عراق کی اپیل پر بلائے گئے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران سامنے آیا۔
0 comments:
Post a Comment