ایرانی
حکام نے کہا ہےکہ تہران دمشق سے اپنی فوج ہرگزواپس نہیں بلائے گا اور نہ ہی شام میں ایرانی
پاسداران انقلاب کی تعداد کم کی جائے گی۔ ۔خبر رساں ایجنسی’’فارس‘‘ کے مطابق بریگیڈیئر
جزائری کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی تعداد کم کرنے کی افواہیں دشمن کی طرف سے پھیلائی
گئی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، افواہیں دشمن کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی
جنگ کا حصہ ہیں جزائری نے کہا کہ ایرانی فوج صرف مشاورتی مشن پر آئی ہے جس کا مقصد
شامی فوج کی عسکری صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے باوجود ایرانی فوج 600کے اہلکار
مارے جا چکے ہیں۔ مرنے والے فوجیوں میں 65 سینیر افسران بھی شامل ہیں
Wednesday, December 23, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment