• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 29, 2014

    شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مصری معاونت

    شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مصری معاونت



    مصر نے شام میں جاری بحران کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قاہرہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے غیر ملکی فوجی مداخلت کی حمایت نہیں کرتی بلکہ تنازعے کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دیتی رہے گی۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے یہ موقف شامی اپوزیشن کے کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ مصر کا کہنا ہے کہ وہ شامی اپوزیشن اور حکومت کے مندوبین کے درمیان روسی کی میزبانی میں پیش آئند ایام میں ہونے والے مذاکرات سے قبل بات چیت میں معاونت پر تیار ہے۔
    مصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبدالعاطی نے میڈیا کو بتایا کہ شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ھادی البحرہ کی قیادت میں اپوزیشن کے ایک وفد نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مصری وزیرخارجہ نے ان پر واضح کیا کہ قاہرہ شام کے تنازعے کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مصری معاونت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top