قرارداد پر ووٹنگ سے مذاکرات کی اہمیت بڑھ گئی: یورپی یونین
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطینی ریاست کے حق میں اسرائیلی قبضے کے خلاف نظام الاوقات کے مطالبے پر مبنی قرارداد مسترد ہونے پر اطیمنان ظاہر کیا ہے۔ یورپی یونین نے ووٹنگ کو مذاکرات کے لیے سنجیدگی بڑھانے کا تقاضا قرار دے دیا۔
اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دوہزار سترہ تک اسرائیل فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑ دے، مشرقی یروشلم کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے اور اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ نے امریکی ٘مخالفت کی بنیاد پر ناکام ہونے والی اس قرارداد کے حوالے سے کہا ہے کہ '' امن چاہنے والا اسرائیل اس قرارداد پر ووٹ کے نتائج سے مطمئن ہو سکتا ہے۔''
اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار ایک پبلک ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔ مسترد کی گئی قرارداد کے حق میں آٹھ ووٹ آئے جبکہ قرارداد کی کامیابی کے لیے کم از کم نو ووٹ مطلوب تھے۔
0 comments:
Post a Comment